ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نارد اسٹنگ آپریشن کیس:ٹی ایم سی کے تین ممبران پارلیمنٹ کے خلاف،مقدمہ چلانے کے لئے سی بی آئی نے اسپیکر سے مانگی منظوری: ذرائع

نارد اسٹنگ آپریشن کیس:ٹی ایم سی کے تین ممبران پارلیمنٹ کے خلاف،مقدمہ چلانے کے لئے سی بی آئی نے اسپیکر سے مانگی منظوری: ذرائع

Thu, 29 Aug 2019 19:28:03    S.O. News Service

نئی دہلی،29/اگست (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) سال 2016 کے نارد اسٹنگ آپریشن کیس میں ترنمول کانگریس کے تین ممبران پارلیمنٹ پر مقدمہ چلانے کے لئے سی بی آئی نے اسپیکر کی اجازت مانگی۔ذرائع نے یہ معلومات دی ہے۔بتا دیں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے نارد اسٹنگ کیس کے سلسلے میں بدھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر مکل رائے اور ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا رکن کے ڈی سنگھ سے پوچھ گچھ کی تھی۔اس اسٹنگ میں ترنمول کے کچھ لیڈر اور کچھ سرکاری افسر ایک کمپنی کے نمائندے کے طور پر خود کو پیش کر رہے ایک صحافی سے مبینہ طور پر پیسے لیتے دکھائی دے رہے ہیں۔حکام کے مطابق رائے دہلی سی بی آئی ہیڈ کوارٹر پہنچے جہاں ان سے پوچھ گچھ کے لئے کولکاتہ سے حکام کی ایک ٹیم آئی تھی۔رائے ترنمول چھوڑنے سے پہلے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے معتمد لیڈرتھے۔نارد اسٹنگ معاملے سے جڑی ایف میں سابق ترنمول رہنما ملزم ہیں۔ان سے ساردا چٹ فنڈ کیس میں ماضی میں پوچھ گچھ ہوئی تھی۔سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ رائے سے نارد معاملے میں پوچھ گچھ کی گئی لیکن بی جے پی لیڈر نے اس سے مختلف بات کہی۔انہوں نے کہا کہ انہیں سی آر پی سی کی دفعہ 160 کے تحت ساردا معاملے میں گواہ کے طور پر پیش ہونے کے لیے نوٹس دیا گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ ان کے پاس ساردا معاملے کو لے کر کچھ سوالات تھے۔میں نے اس کے تمام سوالات کے جوابات دیئے۔میں نے ان سے کہا کہ جب بھی ان کی ضرورت ہو وہ مجھے بلا سکتے ہیں۔رائے نے کہا کہ ان سے نارد معاملے میں کوئی سوال نہیں کیا گیا۔سی بی آئی نے رائے کے بارے میں (میڈیا کے) کسی بھی سوال کا کوئی سرکاری جواب (رد عمل) نہیں دیا۔سی بی آئی کی طرف سے 16 اپریل، 2017 کو اس معاملے میں ملزم نامزد کئے جانے کے چند ماہ بعد وہ بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔حکام کے مطابق سی بی آئی ہیڈ کوارٹر میں اس ٹیم نے اس معاملے کے سلسلے میں سنگھ سے بھی پوچھ گچھ کی۔جب سنگھ سے جواب جاننے کے لئے ان کے سرکاری نمبر پر پیغام بھیجا گیا تو اس پر کوئی جواب نہیں ملا۔یہ نمبر راجیہ سبھا کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔سی بی آئی نے ترنمول کانگریس کے 12 بڑے رہنماؤں اور ایک آئی پی ایس افسر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔اپنے ایف آئی ارمیں سی بی آئی نے کہا ہے کہ اس نے افسران کی شناخت کر لی ہے جو سیموئیل کے ذریعہ دیئے گئے کیش کو یا تو لیتے ہوئے یا اسے اس کی طرف سے کسی دوسرے کو سونپ دینے کے لئے کہتے ہوئے نظر آتے ہیں۔سیموئیل چنئی کی ایک کمپنی کے نمائندے کے طور پر ان کے پاس پہنچے تھے۔اس سلسلہ میں رشوت اور مجرمانہ قداچار سے نمٹنے کے لئے اینٹی کرپشن قانون کی دفعات کے تحت مبینہ سازش کو لے کر ایک ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ان جرائم کے لئے زیادہ سے زیادہ سزا پانچ سے سات سال تک قید ہے۔


Share: